کرائسٹ چرچ مسجد پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ،انٹیلی جنس اداروں کی شرمناک ناکامی سامنے آگئی

کرائسٹ چرچ مسجد پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ،انٹیلی جنس اداروں کی شرمناک ناکامی سامنے آگئی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے پر سیکیورٹی کوتاہیوں اور انٹیلی جنس ناکامی پر معافی مانگ لی ۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کی 800 صفحات پر مشتمل تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آور نے کئی چیزیں یوٹیوب سے سیکھیں جب کہ ملک میں اسلامی انتہا پسندی پر تو نظر رکھی گئی لیکن انٹیلی جنس اداروں نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کو نظر انداز کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 51 نمازیوں کی شہادت کے واقعے سے متعلق تفتیشی رپورٹ رائل کمیشن نے جاری کردی ہے۔رپورٹ میں انٹیلی جنس کی کوتاہی کو تسلیم کیا گیا ہے اور دہشت گرد کے یوٹیوب سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اسلحہ جاری کرنے کے نظام کے نقائص کی بھی نشاہدی کی گئی ہے ۔

رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے اسلامی شدت پسندی پر تو کافی توجہ دی مگر دائیں بازو کی انتہا پسندی پر دھیان نہ دیا جس کی وجہ سے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں مل سکی،انٹیلی جنس کی اس ناکامی پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے معافی مانگ لی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دہشت گرد ٹیرینٹ نے کئی چیزیں یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سیکھیں جس پر وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے یوٹیوب انتظامیہ سے بات کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔نیوزی لینڈ میں اسلحہ خریدنے کے لیے دو مقامی افراد کی ضمانت درکار ہوتی ہے جس کے لیےدہشتگرد ٹیرینٹ نے ویڈیو گیم کھیلنے والےساتھی اور اس کےوالدکو استعمال کیاتھا۔

رپورٹ میں کہاگیاہےاسلحہ لائسنس دیتےوقت صرف2ریفریز کی بات پراعتبارکرنےکی بجائےاس پربھی غورکیاجاناچاہیےکہ یہ دونوں درخواست گزار کو کس حد تک جانتے ہوں گے؟۔رپورٹ میں ایک ایسی خفیہ سیکیورٹی ایجنسی کے قیام کی سفارش کی گئی جو مذہب، زبان، قوم اور رنگ کی بنیاد پر نفرت کے پرچاریوں پر نظر رکھے،اسی طرح پولیس کو نفرت کی بنیاد پر جرائم کی نشاندہی کرنے اور ان پر موثر ردِ عمل دینے کی تربیت کی تجویز بھی دی ہے۔سفارشات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نسلی برادریوں کی وزارت کے قیام کے علاوہ ان برادریوں کے لیے گریجویٹ پروگرام بھی متعارف کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں