کتے کی وجہ گھر جلنے سے بچ گیا

آگ بجھا نے والے محکمے نے جمعے کی رات کورش وول کے علاقے میں پڑوس والے گھروں تک آگ پھیلنے سے بچانے کے لیے جدو جہد کی۔گھر میں موجود دو افراد کو بر وقت مدد سے بچا لیا گیا۔گھرمیں آگ لگنے کاعلم گھر میں موجود کتے کے بھونکنے سے ہوا۔
پولیس نے جلتے ہوئے گھر کے پڑوسی گھروں کو خالی کرالیا تاکہ آگ پھیلنے سے ان گھروں کا نقصان نہ ہو۔لیکن پانچ بجے سے پہلے ہی آگ پر قابو پا لیا گیا۔پولیس کو رات کے تین بجے ایمرجنسی فون پر گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔گھر میں موجود ایک شخص گھر کے کتے کے بھونکنے سے جاگ گیا۔اس نے دروازہ کھولا تو راہداری میں دھواں بھرا ہوا تھا۔اس نے دوسرے شخص کو بھی جگایا ور اپنی مدد آپ کے تحت گھر سے باہر نکل آکر پولیس کو اطلاع دی۔چنانچہ آگ بجھانے کا عملہ فوری طور پر سات گاڑیوں اور عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔آگ بجھانے کے آپریشن سربراہ کے مطابق جلتے ہوئے گھر کے دونوں افراد اور وفادار کتے کو بھی بچا لیا گیا اور تینوںکی صحت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔
netavis

اپنا تبصرہ لکھیں