کان میں دھماکے سے مالک کی موت لیکن اس کے کتے نے وفا کی ایسی داستان رقم کردی کہ یقین کرنا مشکل

کان میں دھماکے سے مالک کی موت لیکن اس کے کتے نے وفا کی ایسی داستان رقم کردی کہ یقین کرنا مشکل 

 میکسیکو میں تین ہفتے قبل ایک کان میں دھماکہ ہونے سے 7کان کن موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ ان میں 53سالہ گونزیلو کروز نامی کان کن بھی تھا جس کے کتے نے اپنے مالک سے وفا کی ایسی داستان رقم کردی ہے کہ سن کر انسان شرمندہ رہ جائیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق گونزیلو کروز نے اس آوارہ کتے کو 6ماہ قبل گود لیا تھا اور اب تین ہفتے گزرجانے کے باوجود یہ کتا روزانہ صبح کان کے باہر آ کر بیٹھ جاتا ہے اور دن بھر اپنے مالک کے باہر نکلنے کا انتظار کرکے شام کو گونزیلو کی بیوہ سینڈرا برسینو کے پاس گھر چلا جاتا ہے۔

گونزیلو کی بیوہ کا کہنا ہے کہ ”کتے کو گود لینے کے بعد سے گونزیلو اور کتا دونوں صبح ساڑھے 6بجے گھر سے نکلتے اور آدھ میل دور واقع کان کی طرف چلے جاتے جہاں گونزیلو کان کے اندر چلا جاتا اور کتا باہر بیٹھا رہتا۔ شام کو دونوں اکٹھے گھر واپس آ جاتے۔آج گونزیلو کی موت ہوئے تین ہفتے گزر چکے ہیں مگر کتا روزانہ اسی وقت پر گھر سے نکل جاتا ہے اور دن بھر کان کے باہر بیٹھ کر گونزیلو کا انتظار کرتا اور شام کو واپس آ جاتا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں