ڈیڑھ ہزار پناہ گزینوں کی برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش

بدھ کی رات کو برطانیہ جانے والی فرانسیسی سرنگ سے ڈیڑھ ہزار کے لگ بھگ پناہ گزینوں نے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ان لوگوں کو مقامی پولیس نے رو ک لیا جبکہ ایک شخص مردہ پایا گیا۔مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے ہجرت کرنے والے لوگ برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں اجازت نہیں ملتی ۔یہ لوگ فرانس کے شہر کلیس کے باہر مقیم ہو جاتے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی اور برطانوی ارباب اختیار کو مل کر اس مسلہء کا حل تلاش کرنا چاہیے۔بدھ کے روز فوری طور پر ایک میٹنگ کا انعقادکیا گیا ہے جس کی سربراہی برطانوی وزیر خارجہ Theresa May تھریسا مئی کریں گی۔
فرانسیسی شہر کلیس میں تین ہزار پناہ گزین ماہ جولائی کے شروع میں مقیم تھے۔ان کا تعلق افریقہ سوڈان اریتھریا اور افغانستان کے ممالک سے ہے۔
NTB/UFN

2 تبصرے ”ڈیڑھ ہزار پناہ گزینوں کی برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش

  1. جی عمران صاحب بالکل ٹھیک کہا آپ نے مگر ۔۔۔مجھے حیرانی تو اس بات پہ ہوئی کہ آپ برطانوی وزیر اعظم کا کرداردیکھیں بجائے غصہ کرنے کے فوری میٹنگ بلا رہے ہیں ۔یعنی کل واقعہ ہوا اور آج یہ لوگ فارن منسٹر کی میٹنگ رکھ رہے ہیں۔
    ان کی انہی باتوں نے تو ان کو نمبر ون بنا دیا ہے۔۔۔کاش ہم لو گ بھی ایسا کردار ادا ر سکیں۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں