ڈور آف پیس آرگنائیزیشن

ab-Waziristan.jpg
تحریر زیب مسہود
درامن
یہ ایک فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان کے قبائلی علاقہ فاٹا کے جنگ کے متاثرین کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔یہ تنظیم دو ہزار گیارہ میںناروے میں رجسٹر ہوئی۔اسکا مین آفس ناروے کے مشہور شہر درامن میں ہے۔اس تنظیم کا نام بھی درامن کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔مستقبل میں فاٹا کو بھی درامن کی طرح پر امن بنانے کا عزم ہے۔
اس کے مقاصد امن تعلیم اور صحت پر شتمل ہیں۔یہ تینوں مقاصد انسان کی بنیادی ضروریا ت بھی ہیں۔اس تنظیم کا مقصد دنیا میںبدترین جنگ کے متاثرین قبائلی افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔جن کو پوری دنیا بلکہ خود پاکستانیوں نے بھی نظر انداز کیا ہوا ہے۔ان قبائلیوں کو چاروں سمتوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک طرف امریکہ اور اس کے 47 حواری ممالک نیٹو فوج کے نشانے پر ہیں۔اور رہی سہی کسر غیر قانونی اور غیر انسانی ڈرائون حملے پوری کر رہے ہیں۔جس میں اٹھانوے فیصد معصوم اور بے گناہ لوگ شہید ہو رہے ہیں۔دوسری طرف پاکستانی طالبان تیسری طرف پاکستانی فوج اور چوتھی جانب حالات کی ستم ظریفی ہے ۔ جو لوگ بچ جاتے ہیں وہ پچاس ڈگری کی گرمی برداشت کر رہے ہیں۔اس پر بیروزگاری اور تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان مارے ڈالتا ہے۔
لہٰذا ہماری تنظیم دنیا کو ان پچاس لاکھ مظلوم قبائلیوں کی پکار سنانے کے لیے کوشاں ہے ۔ساتھ ہی عملی طور پر ان کے مسائل کو کم کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔
ڈور آف پیس کے تحت کیے گئے چند کام
ہماری تنظیم نے سن دو ہزار بارہ کی پیس کاروان میں بھر پور شرکت کی۔ہماری تنظیم کے پچیس ارکان پر مشتمل گروپ نے شرکت کے ساتھ ساتھ تنظیم کے مقاصد پر مشتمل اشتہار بھی شرکاء کانفرنس میں تقسیم کیے۔
دو ہزار بارہ میں کچھ ایسی خواتین جن کے شوہر لاپتہ تھے یا پھر شہید ہو چکے تھے ان میںا ور ان کے بچوں میں عید سے پہلے عیدی تقسیم کی۔تاکہ وہ بھی دوسرے بچوں کے ساتھ مل کر عید منا سکیں۔
۔اس کے علاوہ ہماری تنظیم کے بینر کے نیچے آی ڈی پی ایس قبائلیوں کے لیے فری ڈسپنسری کا انتطام ہو رہا ہے۔
ہماری تنظیم کے اہم مقاصد یہ ہیں
بھوکوں کو روٹی نہیں بلکہ روٹی کمانے میں مدد اوررہنمائی فراہم کرنا۔جیسا کہ چینی کہاوت ہے کہ بھوکے کو مچھلی نہیں بلکہ مچھلی پکڑنے کا کانٹااورجال دو تاکہ وہ کود کما کر کھا سکے۔
مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں
www.doorofpeace.com

اپنا تبصرہ لکھیں