ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر چلتی کار کی چھت پر پش اپ لگانا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا

ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر چلتی کار کی چھت پر پش اپ لگانا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا.

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں چلتی کار  کی چھت پر پش اپ لگانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پارہوتی کے علاقے میں ڈرائیور نے چلتی کار کی چھت پر پش اپ لگائے تھے جس کی  ویڈیو وائرل بعد میں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی، ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ چھوڑی اور ایک گیٹ کے سہارے سفید کار کی چھت پر پش اپ لگائے اور دوبارہ گاڑی میں بیٹھ گیا، یہ سٹنٹ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا تھا۔

پولیس  کے مطابق   ویڈیو  منظر عام پر آنے کے بعد شناخت ہوئی اور  ویڈیو بنانے والے  ڈرائیور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں