چھوٹے قد کی لڑکیوں کی شادیاں زیادہ کامیاب کیوں رہتی ہیں؟

چھوٹے قد کی لڑکیوں کی شادیاں زیادہ کامیاب کیوں رہتی ہیں؟

 خوشگوار ازدواجی زندگی ہر جوڑے کا خواب ہوتا ہے اور اب اس حوالے سے جنوبی کوریا کے ماہرین نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق کنکوک یونیورسٹی کے ماہرین نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ وہ جوڑے جن میں بیویاں چھوٹے قد کی اور شوہر لمبے قد کے ہوں وہ زیادہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارتے ہیں اور ان کی شادیاں زیادہ کامیاب رہتی ہیں۔ اس تحقیق میں ماہرین نے 7ہزار 850خواتین کے قد اور ان کی ازدواجی زندگی میں خوشی کے معیار کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کیتائی سوہن کا کہنا تھا کہ ”چھوٹے قد کی لڑکیوں کی شادیاں زیادہ کامیاب ہونے کی وجہ ان کا اپنے شوہروں کے لمبے قد سے خوش ہونا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ خواتین دراز قد مردوں کو بہت پسند کرتی ہیں۔ جب کسی پست قد لڑکی کی دراز قد لڑکے سے شادی ہوتی ہے تو وہ لاشعوری طور پر بہت خوش اور مطمئن ہوتی ہے۔ دراز قد مرد کے ساتھ خواتین خود کو زیادہ محفوظ بھی تصور کرتی ہیں۔ چنانچہ ان خواتین کا یہی اطمینان ان کی ازدواجی زندگی میں سکون کا باعث بنتا ہے۔ “

اپنا تبصرہ لکھیں