چوائس ہوٹلز کی بڑی تعدادمیں ملازمین کے ساتھ غیر قانونی رویوں کا انکشاف

مقامی اخبار داگ بلادے کے مطابق چالیس ہوٹلوں میں لیبر معائعنے کے دوران مختلف بے ظابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔جس میں کام کا ماحول ملازمت کی شرائط سہولتوں کی کمی اور غیر قانونی ملازمت کے معاہدوں جیسی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ایسی قانونی خلاف ورزیوں میں چھبیس ہوٹل شامل ہیں۔
نورڈک ہوٹل چینز کی ناروے میں چھیانوے 96 جبکہ کل ایک سو چیہتر 176 برانچز کام کر رہی ہیں۔یہ ہوٹل ارب پتی پیٹراستور دالن Petter Stordalen. کا ہے۔اس ہوٹل میں عملے کے افراد بیس تا اکیس گھنٹے تک غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں۔ہوٹل کی یونین کی جانب سے ویٹرز چوکیدار اور دیگر کارکنوں نے ملازمت میں غیر قانونی طرز عمل کی شکائیت کی ہے۔اس موقع پر ہوٹل کا مالک موجود نہیں تھا لیکن ہوٹل کے سی او ٹور گائر CEO Torgeir Silseth نے ایک اخباری بیان میں کہا۔
ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ لیبر انسپیکشن کے دوران کوئی بے ضابطگی سامنے نہ آئے لیکن جب کوئی قانونی خلاف ورزی کسی شعبے میں نظر آ جائے ہمیں نہائیت افسوس کے ساتھ اسے بند کرنا پڑتا ہے۔بعد میں اکثر کیسز بھی بند کر دیے گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں