چرچ کے پناہ گزینوں کو اس سال کرسمس پر عام معافی نہیں ملے گی

نارویجن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چرچ میں موجود پناہ گزینوں کو کرسمس کے موقعہ پر عام معافی نہیں دیگی۔اس لیے پولیس کو یہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے چرچ میں موجود پناہ گزینوں کو کسی قسم کی رعائیت نہ دی جائے۔پچھلے سال حکومت نے ایسے لوگوں کو عام معافی دینے کا اعلان کی اتھا جن لوگوں نے چرچ میں پناہ لے رکھی تھی اور ان کی ناروے میں ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی۔یہ بات وزیر انصاف
Anders Anundsen آنندسن نے ایک مقامی نارویجن اخبار سے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مطابق چرچ پناہ حاصل کرنے کی جگہ نہیں۔اب تک ہماری طلاع کے مطابق اس وقت نارویجن چرچ میں چار پناہ گزین موجود ہیں۔ان میں ایک روسی عورت اور بچہ بھی شامل ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں