چار مرتبہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر قید اور جرمانہ

ایک شخص کو ماہ جولائی میں تین اعشاریہ پانچ خون میں ا لکوحل کی موجودگی اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہا مار Hamar سے گرفتار کیا گیا ۔خون میں تین اعشاریہ پانچ کے تناسب سے الکوحل کی موجودگی کا مطلب ہے کہ وہ شخص بے ہوشی او رموت کے خطرے سے دو چار تھا۔اس سے پہلے بھی اس شخص کو خون میں دو اعشاریہ پانچ کے تناسب سے الکوحل کی موجودگی کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاتھا۔
ملزم کو ہیڈ مارک سٹی کورٹ کی جانب سے پنتالیس دن کی جیل کی سزاء دی گئی۔اسی شخص کو چار مرتبہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ اس کا ڈرائیونگ لائسنس ساڑھے تین سال تک کے لیے معطل کر دیا گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں