چار سالہ بچہ جس نے اپنے کھلونے دکھانے کیلئے پولیس کو بلالیا

چار سالہ بچہ جس نے اپنے کھلونے دکھانے کیلئے پولیس کو بلالیا

ہم سبھی جانتے ہیں کہ پولیس ہیلپ لائن پر لوگ کب اور کیوں فون کرتے ہیں مگر یہ سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی کہ نیوزی لینڈ میں ایک چار سالہ بچے نے اپنے کھلونے دکھانے کے لیے پولیس کو کال کرکے اپنے گھر مدعو کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق نیوزی لینڈ پولیس کی طرف سے اپنے فیس بک پیج پر اس بچے کی طرف سے 111پر موصول ہونے والی فون کال کی آڈیو شیئر کی ہے۔

اس کال میں سنا جا سکتا ہے کہ بچہ ’ہائے‘ کہنے کے بعد خاتون پولیس آفیسر سے کہتا ہے کہ ’کیا میں آپ سے ایک بات کہہ سکتا ہوں؟‘ اس پر خاتون آفیسر کہتی ہیں کہ ’ہاں تم مجھے ایک بات کہہ سکتے ہو۔‘ اجازت پا کر بچہ اسے کہتا ہے کہ ”میں پاس تمہارے لیے کچھ کھلونے ہیں۔ یہاں آ کر انہیں دیکھ لو۔“

خاتون آفیسر اس پر حیرت سے پوچھتی ہے کہ ”تمہارے پاس میرے لیے کچھ کھلونے ہیں؟“ تو بچہ دوبارہ اسے کہتا ہے کہ ”ہاں، یہاں آﺅ اور کھلونے دیکھ لو۔“اس کے بعد بچے سے فون اس کا والدہ پکڑ لیتا ہے اور پولیس آفیسر کو بتاتا ہے کہ بچے نے غلطی سے 111ڈائل کر دیا تھا اور گھر میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔بچے کے والد کی طرف سے وضاحت کر دینے کے باوجود ایک پولیس آفیسر بچے کے گھر پہنچ جاتا ہے اور اس کے کھلونے دیکھتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ بچے گھر کے باہر کھڑی پولیس کار بھی دکھاتا ہے اوربچے کی فرمائش پر کار کی لائٹس بھی آن کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں