پی ٹی آئی کے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت 12 جماعتیں

پی ٹی آئی کے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت 12 جماعتیں

وزیراعظم عمران خان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کر دیاہے تاہم اب ان کی تعلیمی قابلیت بھی سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر آپ بھی چونک جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر ہے یعنی وہ 12 جماعتیں پاس ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کاغذت نامزدگی میں یہ بھی لکھا کہ انہوں نے ” بی کام کا پارٹ 1“ بھی کلیئر کر رکھا ہے ۔انٹر پاس گورنر سندھ جماعات کے چانسلر ہوں گے اور وہ جامعات کے وائس چانسلرز بھی تعینات کرنے کا اختیار رکھتے ہوں گے ۔ گورنر بطور چانسلر طلبہ کو ڈگریاں بھی ایوارڈ کرتاہے ۔ماہرتعلیم کا کہناہے کہ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سے مطابقت نہیں رکھتی ہے اس لیے وزیراعظم اپنے فیصلے پر ایک مرتبہ نظر ثانی کریں ۔

دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے وزارت کادورہ کیا جہاں انہیں تعلیم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ شفقت محمود نے کسی بھی تاخیر کے بغیر نیشنل ایجوکیشن پالیسی لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے تعلیم کے شعبے میں کام کریں گے، آئین پاکستان کے تحت بچوں کوتعلیم سے روشناس کروائیں گے، بہترین پالیسیاں بنانا ہماری ذمہ داری ہے،پڑھے لکھے پاکستان کیلئے تمام اقدامات کریں گے، جس تعلیمی معیارکو ہم نہیں اپنا سکے اب اپنائیں گے۔

شفقت محمود کا کہناتھا کہ اگلے ماہ سےوزارت کے ماتحت تمام تعلیمی اداروں کا دورہ کروں گا،تمام اداروں کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراو¿ں گا، وزارت میں تمام خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، موجودہ دورمیں اسکل ڈیولپمنٹ ایک اہم جزو ہے، کروڑوں بچوں کاسکولوں سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ہے، کوشش کریں گے ذیادہ سے ذیادہ بچوں کوسکولوں میں داخلے ملیں۔ شفقت محمود نے اس موقع پر گلگت بلتستان اور کشمیر میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں