پی ایس ایل 2018؛ Yayvo کا کرکٹ میلہ اب پہلے سے بھی کہیں بڑا!

پی ایس ایل 2018؛ Yayvo کا کرکٹ میلہ اب پہلے سے بھی کہیں بڑا!

بہار کا اّغاز ہوچکا ہے اور کرکٹ کی خوشبو، فضا میں ہر سْو پھیلی ہوئی ہے۔ جی ہاں! یہ وقت ہے ’’پاکستان سپر لیگ‘‘ (ِِٖٖPSL) کا اور لیگ کا پہلااور دوسرا ہفتہ کرکٹ کے دیوانوں کیلیے جوش سے بھرپور رہا ہے۔ اب تک کے تمام میچز زبردست رہے ہیں اور کھلاڑیوں نے تو میدان میں جیسے آگ ہی لگادی۔ مختصر یہ کہ کرکٹ شائقین پی ایس ایل سے مجموعی طور پر بے حد خوش ہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

کرکٹ سے محبت رکھنے والی قوم کیلیے اس کی اپنی لیگ کا آغاز ایک اہم سنگِ میل ہے۔ 2016 میں اپنی ابتداء سے لے کر اب تک پی ایس ایل مضبوط سے مضبوط تر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مقبولیت کی نئی منزلیں عبور کررہی ہے اور اس نے ہر موقعے پر اس ہدف کو پورا کیا ہے جو اس کیلیے مقرر کیا گیا۔ اس نے نہ صرف نوجوانوں میں کرکٹ کا شوق ایک بار پھر سے بامِ عروج پر پہنچایا ہے بلکہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے بھی ایک مرتبہ پھر کھول دیئے ہیں۔ اس پی ایس ایل 2018 کے سیزن میں ’’ایلیمنیٹر پلے آف‘‘ اور فائنل میچ بالترتیب لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں