”پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا کیونکہ ۔۔۔“ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانیوں کو حتمی خوشخبری سنا دی، ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی اور قیمت کیا رکھی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

”پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا کیونکہ ۔۔۔“ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانیوں کو حتمی خوشخبری سنا دی، ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی اور قیمت کیا رکھی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع کر دی جائے گی۔

نجم سیٹھی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جس دوران گراﺅنڈ، کمروں اور مختلف انکلوژر کا معائنہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سٹیڈیم میں ہم نے 18,18 گھنٹے کام کیا ہے اور امید ہے کہ 15 مارچ تک کام مکمل ہو جائے گا، اس روز دوبارہ یہاں آﺅں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سب لوگ صبر سے کام لیں کیونکہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا کیونکہ غیر ملکی کھلاڑی سیکیورٹی رپورٹس پر مطمئن ہیں جبکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ فرنچائزز کو بھی کسی قسم کے کوئی خدشات نہیں ہیں اور سب کچھ اچھے طریقے سے ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ فائنل میچ کی ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع کر دی جائے گی اور پچھلے سال لاہور کی طرح یہاں بھی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے ہو گی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12000 روپے مقرر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں