پی آئی اے کے جہاز کی کھڑکی پر یہ نمبر لکھے والی تصویر تو آپ نے سوشل میڈیا پر دیکھی ہو گی جب اس لڑکے سے رابطہ کیا گیا تو اس نے آگے سے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

پی آئی اے کے جہاز کی کھڑکی پر یہ نمبر لکھے والی تصویر تو آپ نے سوشل میڈیا پر دیکھی ہو گی جب اس لڑکے سے رابطہ کیا گیا تو اس نے آگے سے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز تو اپنی بے مثال سروس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہی شہرت رکھتی ہے اور کبھی سامان تو کبھی مسافر ہی بھول آتی ہے تاہم ان سب کے علاوہ بطور مسافر ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جنہیں پوری طرح ادا نہیں کرتے بلکہ الٹا ایئرلائن کو ہی اپنی کوتاہیوں کاذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی وکالم نگار علی معین نوازش نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ جہاز کی کھڑکی ہے جس پر دو موبائل نمبر لکھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ جس نے بھی کی ہے ایک نازیبا حرکت ہے عمومی طور پر بچے اس طرح کی حرکت اپنے سکول کے بینچز کے ساتھ کرتے ہیں جس پر وہ اپنا نام لکھ دیتے ہیں لیکن ایک سمجھدار انسان سے ایسی حرکت کی توقع نہیں کیا جاسکتی ہے ۔

بہر حال بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ معین علی نوازشریف نے اس تصویر کے کچھ دیر بعد ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو کہ واٹس ایپ کا سکرین شاٹ ہے جس میں اس شخص سے رابطہ کیا گیا تو اس نے آگے سے ایسا جواب دیدیا کہ جس سے ثابت ہوتاہے کہ اسے اپنی غلطی کا ذرہ برابر بھی احساس نہیں ہے ۔

علی معین نوازش کا کہناتھا کہ مجھے یہ سکرین شاٹ موصول ہوا ہے لیکن ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ جس شخص نے اس مسافر سے رابطہ کیاہے وہ دراصل کون ہے ۔تاہم جب کسی انجان شخص نے اس سے رابطہ کیا اور کہا کہ ”میں پی آئی اے میں صفائی کرنے والے عملے کا انچار ج ہوں ، آپ نے جہاز کی کھڑکی پر اپنا نمبر درج کر دیا ہے یہ کوئی سکول کی بس یا ڈیسک نہیں ہے ، آپ کے خلا ف ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور آپ کو ممکنہ طور پر اس حرکت پر 15 ہزار روپے تک جرمانہ اداکرنا پڑ سکتاہے “۔

یہ پیغام جب اس لڑکے کو موصول ہوا تو اس نے آگے سے معذرت کرنے کی بجائے ایسی تجویز پیش کر دی کہ جسے شائد سن کر ہر کسی کو احساس ہو جائے کہ اس نوجوان کو اپنی غلطی کا احساس نہیں ہے ۔ اس کا کہناتھا کہ ”بھائی میرے دوست نے تفریح میں لکھ دیا ہے ، بھائی مجھ سے ہزار پندرہ سو روپے لے کر اسے سرف کے پانی سے صاف کر دو “۔علی معین نوازش کا کہناتھا کہ ’تفریح‘ لڑکا کراچی کا لگتاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں