پی آئی اے طیارہ حادثہ، 2 میتوں کی شناخت معمہ بن گئی

پی آئی اے طیارہ حادثہ، 2 میتوں کی شناخت معمہ بن گئی

شہر قائد میں ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے کی 2 میتوں کی شناخت معمہ بن گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی دو میتوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، دونوں مسافروں کے ڈی این اے لیے گئے تھے لیکن ذرایع کا کہنا ہے کہ ان کا ڈی این اے والد اور بہن بھائیوں سے میچ نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے جس کے باعث ڈی این اے عمل میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک جاں بحق 95 مسافروں کی میتوں کی شناخت کی جا چکی ہے، جن میں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 56 لاشوں کی شناخت ہوئی۔ادھر طیارہ حادثے کے لواحقین کو امدادی رقم کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے، تمام مسافروں کے لواحقین کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے، 82 مسافروں کے لواحقین کو تدفین کے لیے 10 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی گئی، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 15 مسافروں کے لواحقین نے ایک سے 2 ہفتے میں رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو پائلٹس کی تنظیم پالپا نے وزیر اعظم سے طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیر جانب دار تفتیش کا مطالبہ کیا تھا، تنظیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں، خطوط، آڈیو ویڈیو جاری ہونا تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔ پالپا کا مو¿قف تھا کہ پرواز سے متعلق محدود تفصیلات بدنیتی کے تحت جاری کی گئیں، ایئر پورٹ رن وے کی ویڈیو لیک ہونا بھی سوالیہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں