پھانسی کی سزا ملنے سے چند منٹ پہلے مجرم کی ننھی بیٹی نے ایسی بات بول دی کہ سب دیکھنے والوں کی آنکھیں بھر آئیں، ایسا کیا بولا؟ جانئے

mm

جیلوں میں سزائے موت کے مجرموں کے اہلخانہ سے ملاقات معمول کی بات ہے لیکن چین میں ایک مجرم کو تختہ دار کی جانب لیجانے سے عین پہلے ایسا دردناک واقعہ پیش آگیا کہ پولیس اہلکار بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ پائے۔
میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہیلانگ جیانگ صوبے کی ڈاکنگ جیل میں پیش آیا جہاں 30 سالہ مجرم لی شیان کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کروائی جارہی تھی۔ اس ملاقات میں لی شیان کی اہلیہ، بوڑھی ماں اور ننھی بچی موجود تھی۔ لی شیان نے اپنی ماں کے سامنے تین بار جھک کر تعظیم کا اظہار کیا اور پھر اس کے گلے لگ کر الوداع کہنے لگا۔ اس نے اپنی بیوی کو بھی الوداع کیا اور اپنی بچی کو پیار کیا، لیکن جب پولیس اہلکار اسے لے کر جانے لگے تو اس کی ننھی بچی ہاتھ ہلاتے ہوئے بولی ”گڈبائے ڈیڈی!“ ننھی بیٹی کے منہ سے یہ الفاظ سن کر لی شیان کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور وہ دھاڑیں مار کر رونے لگا۔ وہ پولیس اہلکاروں سے بار بار کہہ رہا تھا مجھے اپنی بیٹی کو ایک بار گلے لگانے دو۔ پولیس اہلکاروں کی بھی آنکھیں نم تھیں اور انہوں نے لی شیان کو آخری بار اپنی بیٹی کو گلے لگانے کی اجازت دے دی۔ اس کے بعد پولیس اسے لے گئی اور چند منٹ بعد زہر کا انجکشن لگاکر اسے ہمیشہ کی نیند سلادیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں