پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی پیٹرول پمپس نے کیا کردکھایا؟ یقین کرنا مشکل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی پیٹرول پمپس نے کیا کردکھایا؟ یقین کرنا مشکل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے ساتھ ہی پٹرول پمپوں پرعوام کا رش‘گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔شہریوں نے حکومت کی رٹ پر سوال اٹھانا شروع کر دیئے ‘کراچی ‘لاہور ‘ پشاور ‘ کوئٹہ اورجڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں بعض پٹرول پمپ مالکان نے اپنے پٹرول پمپ بند کر کے فروخت بند کردی تاکہ بھرپورمنافع کمایا جاسکے۔

رش کے باعث کئی شہروں میں ٹریفک جام ہوگیا۔حکومت کی جانب سے 4 روز قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ سستے تیل کا آخری بار فائدہ اٹھانے کے لیے پٹرول پمپوں پر رش لگ گیا۔ شہریوں نے ردعمل میں کہا کہ حکومت نے آئل مارکٹینگ کمپنیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔قیمتوں میں کمی کےدو ماہ بعد ہی تیل مہنگا کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں