پولیس گاڑی کی راہگیر خاتون سے ٹکر

politi bil i osloاوسلو میں گشت کرنے والی پولیس کی گاڑی ایک راہگیر خاتون سے ٹکرا گئی ۔ یہ حادثہ جمعہ کے روز دوپہر دو بجے پیش آیا۔بیس سالہ خاتون زیبرا کرا سنگ سے سڑک کر اس کر رہی تھی۔عینی شاہدوں کے مطابق راہگیر خاتون گاڑی سے ٹکرانے کے بعد دور جا گری۔خاتون نے کانوںپر ہیڈفون لگا رکھا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ پولیس کی گاڑی کا سائرن نہ سن سکی۔جبکہ گاڑی کی جلتی بجھتی لائٹیں بھی آن تھیں۔گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس وقت گاڑی کی رفتار بھی ذیادہ نہیں تھی ۔یہ سب کچھ اچانک ہو گیا۔خاتون کو گاڑی ٹانگوں سے ٹکرائی جبکہ انہوں نے سر میں شدید درد کی شکائیت کی جس پر خاتون کو اولیوال ہسپتال میں لے جایا گیا۔جہاں انکی حالت تسلی بخش ہے۔پولیس کے اہلکار نے اس واقع کو افسوسناک قرار دیا ہے جبکہ ڈرائیور نے خود کو تحقیق کے لیے پیش کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں