پولیس کو مسلح کرنے کی تجویز مسترد۔۔

نارویجن پارلیمنٹ نے اس تجویز کو رد کر دیا ہے کہ پولیس ہر وقت ہتھیاروں سے مسلح رہے۔جبکہ فریم سکرت پارٹی نے پولیس کو ہلکے ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تجویز دی ہے۔مگر ا سکے ساتھ ہی پارٹی نے پولیس کو مسلح نہ کرنے کی تجویز کی بھی حمائت کی ہے۔
پچھلے سال موسم خزاں میں کچھ مدت کے لیے پولیس کو اسلحہ کے ساتھ گھومنے کی اجازت تھی۔اس کی وجہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کی روک تھام تھی۔پولیس نے ماہ نومبر سے اسلحہ لے جانا شروع کیا تھا اور یہ مدت کئی مرتبہ بڑہائی گئی اور ابھی تک جاری ہے۔جبکہ جسٹس منسٹرAnders Anundsen
آندرس آنندسن کا کہنا ہے کہ اسکا مطلب یہ نہیںکہ پولیس ہمیشہ اسلحہ سے لیس رہے۔
اس کا دارو مداران حالات پرہے جو سیاسی ماحول سے باہرہیں۔یہ بات جسٹس نے آربائیدرپارٹی کی رکن ہادیہ تاجک کے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں