پوسٹ اب ہفتے میں صرف دو مرتبہ

مرکزی حکومت کی تجویز کے مطابق اب ڈاک کی ترسیل ہفتے میں ہر روز کے بجائے صرف دو دن ہونی چاہیے۔یہ موضوع پہلے بھی کئی مرتبہ اسمبلی میں زیر بحث آ چکا ہے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ دیگر ذرائع کے استعماال کی وجہ سے ڈاک میں بھیجے جانے والی اشیاء کی تعداد میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہڈاک کے سی او Tone Wille. تھونے کے مطابق اخبارات کے مالکان اخبار بانٹنے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال کر سکتے ہیں۔
مرکزی پارٹی اے پی کے لیڈر نے اس تجویز پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض کیا ہے کہ اس طرح لوگوں کے کاروبار متاثر ہوں گے جو کہ اپنی پراڈکٹ ڈاک سے بھیجتے ہیں۔اور جن کے پاس اس کے سوا دوسرے ذرائع نہیں ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ریل کے نظام کی طرح ڈاک کے نظام کو بھی ترقی دے تاکہ لوگ کاروبار میں ترقی کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں