پندرہ فیصد پناہ گزینوں کے جعلی کاغذات

نارویجن امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ ناروے آنے والے پناہ گزینوں میں سے پندرہ فیصد پناہ گزینوں کی انگلیوں کے نشانات سے پتہ چلا کہ انکے کاغذات جعلی ہیں۔یہ چیکنگ شینگن ویزہ کی تصیح کے لیے کی گئی تھی۔وہ تمام درخو است گزار جو شینگن ویزے کے لیے ایپلائی کرتے ہیں انہیں اپناپاسپورٹ اور انگلیوں کے نشانات دینے ہوں گے۔تاہم وہ پناہ گزین جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں ان کے لیے یہ کاغذات جمع کرانا ضروری نہیں وہ دوسرے شناختی کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔نارویجن بارڈر پر چیکنگ کے دوران یہ پتہ چلا کہ تقریباً پندرہ فیصد درخواستگزار پناہ گزین جنہوں نے ناروے میں درخواست دی ہے انہوں نے دوسرے شینگن Schengen ممالک میں بھی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔
ڈبلن معاہدہ کے مطابق جس ملک سے پہلا ویزہ جاری ہوتا ہے وہی ملک اس پناہ گزین کا ذمہ دار ہوتا ہے۔لہٰذا ایسے درخو است گزار اگر ناروے میں ایپلائی کریں تو ناروے انہیں اسی ملک واپس بھیج دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں