پنجاب بھر میں 9اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ، 12اضلاع کوحساس قراردیدیا گیا

پنجاب بھر میں 9اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ، 12اضلاع کوحساس قراردیدیا گیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے نواوردس محرم کوموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، 29اضلاع میں فوج کی تعیناتی کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 9اور 10محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ پنجاب کے 12 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ 29 اضلاع میں فوج طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

پنجاب میں یوم عاشور کے موقع پر جلوسوں کے راستوں میں موبائل سروس بند رہے گی، بڑے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں