پناہ گزین بچوں کی بڑی تعداد ناروے میں

اس سال بچوں کی ایک بڑی تعداد ناروے میں پناہ کی تلاش میں آئی ہے جو کہ اس سے پہلے کبھی نہیں آئے تھے۔یہ بچے اپنے لواحقین کے بغیر آئے ہیں۔سن 2009 کے بعد اس وقت یہ سب سے بڑی تعداد ہے جو کہ 1700 کے لگ بھگ بچوں پر مشتمل ہے۔یہ تعداد پچھلے برس کے سال کے اسی حصے سے 11فیصد ذیادہ ہے جبکہ چھ سو 600 بچے پناہ کی تلاش میں یہاں آئے تھے۔یہ اعدادو شمار نارویجن محکمہء امیگریشن یو ڈی آئی نے جاری کیے ہیں۔
اخبار ہمارا وطن کے مطابق جبکہ سن 1991 جنوری میں پناہ کی تلاش میں آنے والے بچوں کی تعداد بیالیس 42 تھی،مارچ میں ستر 70 اور اپریل میں ستاسی 87 تھی۔اسی طرح مجموعی طور پر تین سوا سی 380 بچے ناروے میں پناہ کی تلاش میں آئے تھے۔مئی کے مہینے میں سب سے ذیادہ پناہ گزین بچے ناروے آئے تھے۔جن کی کل تعداد ایک ہزارچار سو دو 1402 ہے۔سن 2009 کے بعد ناروے میں پناہ گزین بچوں کی آمد کا سب سے بڑا ریکارڈہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں