پناہ گزینوں کو جیلوں میں ڈال دیا جائے گا

پارلیمنٹ کے مطابق پناہ گزینوں کو جیل میں قید کر دیا جائے گا۔یہ قانون ان پناہ گزینوں کے لیے پاس کیا جائے گا جو پناہ کے حقدارنہیں۔اس دوران انکی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ قانون ان پناہ گزینوں کے لیے پاس کیا جا رہا ہے جو کہ محفوظ ممالک سے آ کرپناہ طلب کرتے ہیں۔انہیں سیاسی پناہ نہیں دی جائے گی۔کرستلی فولکت پارٹی اور فریمسکرت پارٹی کے اس بل کو پارلیمنٹ میں اکثریتی حمائیت ملی ہے۔
سیاستدانوں کے مطابق ان افراد کو گرفتار کرنے کا حق حاصل ہو گا جو کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پناہ کی درخواستیں دیتے ہیں۔ان افراد کو درخواستیں تیزی سے نبٹائی جائیں گی۔اس بات کا علان وزیر امیگریشن لست ہاؤگ Sylvi Listhaug. نے نیوز چینل این آر کے سے گفتگو کے دوران کیا۔
یہ بل آج بروز منگل پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔وزیر امیگریشن کے مطابق کچھ پناہ گزین درخواستیں جمع کرا کر غائب ہو جاتے ہیں اور جرائم پیشہ افراد میں شامل ہو جاتے ہیں۔جب وہ جیل میں ہوں گے تو محکمہ کو پتہ ہو گا کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں واپس بھیجنا آسان ہو گا۔لست ہاؤگ نے جو تجاویز کرسمس سے پہلے دی تھیں ان پر بھی بہت تنقید کی گئی تھی اور انہیں بہت ذیادہ سخت قرار دیا گیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں