پراسرار مخلوق “ایلین “کی تلاش‎

Waseem Sahil

ماہرین فلکیات , تحقیق دان اور سائنس دان ایسے سگنل موصول  کرتے رہے ہیں جن سے نظام شمسی سے دور کسی مخلوق کی موجود گی کا پتا چلتا ہےاس لیےاس حقیقت کو پانےکے لیےفزکس کے میدان میں شہرت پانےوالے لیجنڈ سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے ایلین کی تلاش کے لیے 10 کروڑ ڈٓالر سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیفن ہاکنگ کا مہم کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم مشن ہے جو اس راز سے پردہ اٹھائے گا کہ انسانوں کے علاوہ بھی کوئی مخلوق ہماری کائنات میں کہیں موجود ہے اور یہی وقت ہے جب زمین سے دور زندگی کے بارے میں سوالوں کے جواب مل سکیں گے۔اسٹیفن ہاکنگ کے مطابق زمین سے دور بسنے والی یہ مخلوق اربوں سال پرانی تہذیب کی مالک ہے۔ اس مہم میں ہاکنگ کے علاوہ روسی سائنس دان یوری ملنر بھی بڑی رقم دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔
نظام شمسی سے باہر ایلین کی موجودگی کے بارے میں سائنس دان ,ماہرین فلکیات اور تحقیق دان تجربات کی روشنی میں مختلف نظریات پیش کرتے رہے ہیں لیکن اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے تاہم گمنامریڈیو سگنل کے وصولی نے سائنسدانوں کو متحرک کر دیا ہے۔ اس راز سے پردہ اٹھانے کے لیےسائنس دانوں کا کہنا ہےکہ تحقیق کے لیے استعمال ہونے والی ٹیلی اسکوپ اور اس مہم کے لیے ہزاروں گھنٹے درکار ہوں گے جس دوران زمین کے قریب ترین سیاروں اور 100 کہکشاؤں کا معائنہ اور مشاہدہ کیا جائے گا اس کے علاوہ ٹیلی اسکوپس کہکشاؤں کے مرکز اور گلیکٹک پلین کو بھی اسکین کریں گی۔ یہ تحقیق 50 فیصد زیادہ حساس اور اس کے لیے آسمان سے 10 گنا زیادہ فاصلہ طے کرنا ہوگا۔
سائنس دانوں ,ماہرین فلکیات  اورتحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب نظام شمسی سے دور کسی مخلوق کی موجود گی کا پتاچلے گا– گمنام ریڈیو سگنل جن سے یہ پتا چلتا ہے کہ وہاں کوئ  انتہائی جدید تہذیب یافتہ مخلوق آباد ہے۔

I
اپنا تبصرہ لکھیں