پتھروں کےکرشماتی خواص‎

وسیم ساحل
انسان ہر دورمیں جواہرات کا دیوانہ رہا ہے۔ پتھروں کی کہانی بہت قدیم ہے ۔ اس کی تاریخ کے متعلق آریائوں کی تہذیب سے پتہ چلتا ہے ۔ اس تہذیب کی برآمد ہونے والی نشانیوں سے اس کی تاریخ اورخواص کے متعلق معلوم ہوتا ہے۔ جواہرات کی اپنی ایکعلیحدہ خوبصورتی اور کرشماتی طاقت رہی ہے۔ مختلف قسم کے پتھر اپنے اندر علیحدہ علیحدہ طاقت رکھتےہیں۔

 تاریخ پیدائش اور نام کے اعتبار سے پتھروں کا انتخاب خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتاہے۔  خدا نے پتھروں کے اندرتوانائ پوشیدہ کی ہوئ ہے۔ تقریبا  60 طرح کے پتھروں کی مختلف  طاقت اور مختلف خواص ہیں۔ ان کرشماتی پتھروں میں الماس , ھیرا , زمرد ,عقیق, نیلم , یاقوت, پکھراج , مرجان , زرقوت لحل , رمانی , فیروزہ , اوپل , سنگ ریشم , ترمرے , بلور  اور بےشمار پتھر شامل ہیں۔

اس نظریے سے ہٹ کر کہ ان پتھروں کی تاثر آپ کے بہت سے کام کروادے گی۔ محنت ,دلچسپی ,مستقل مزاجی اور یقین لازمی چیز ہے۔ یہ پتھر اسی وقت اثرانداز ہوتے ہیں جب بات اعتقاد اور یقین کی ہو۔
کئی ملکوں میں  ان پتھروں کی حیرت انگیز کرشماتی طاقت خواص کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔
 کیا آپ بھی ان کرشماتی پتھروں کے متعلق معلومات میں دلچسپی اور جاننا چاھتے ہیں ?
 
اپنا تبصرہ لکھیں