پاک مات فووڈ اسٹور

تعارف۔۔
آئے آج آپکو لے کر چلتے ہیں ناروے کے دارلحکومت اوسلو کی سب سے پرانی حلال میٹ شاپ پر جی ہاں بات ہورہی ہے پاک مات سنٹر کی جسسے پاکستان سے تعلق رکھنے والے الطاف حسین صاحب نے 1982 میں اس مشن کے ساتھ شروع کیا تھا کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی روح کا بھی خیال رکھنا ہے اور ان کو حلال گوشت فراہم کرنا ہے۔ یقینا اس دور میں یہ مشکل کا کام تھا اور ناروے میں آنے والے غیرملکیوں مسلمانوں  کے لیے حلال کھانے کا حصول ایک مشکل کام عمل تھا جس کو پاک مات نے آسان بنادیا ۔اور آج 40 سال کا سفر تہ کرنے کے بعد پاک مات نام ہے اعتماد کا جس پر یوں تو اب ہر چیز دستیاب ہے ایک بڑا سپر سٹور ہے مگر آج بھی پورے اوسلو میں گوشت کی سب سے بہترین دوکان کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہے اس کی وجہ کہ 40 سال پہلے جس سفر کا آغاز الطاف حسین نے شروع کیا انکے بیٹے اس مشن کو اسی طرح سے لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
گوشت۔۔۔پاک مات پر آپکو ہر طرح کا حلال گوشت ملے گا جس میں “مٹن۔بیف۔مرغی ۔ترکی فیل مرغ(turky)اور ہرن کا گوشت شامل ہے۔آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق گوشت خرید سکتے ہیں ۔جو قیمت اور معیار کے اعتبار سے سب سے اعلی ہے۔یورپ میں رہنے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہی ہوتا کہ کیا یہ گوشت حلال ہے یا نہیں اگر آپ پاک مات پر ہیں تو پھر آپ بلکل بے فکر ہوکر گوشت خرید سکتے ہیں۔یہاں پر آپکو چکن ۔بیف برگر کے ساتھ ساتھ ہرن کے گوشت کے لذیذ برگر بھی دستیاب ہے اور بیف قیمہ میں تو انکا کوئی ثانی نہیں ہے ۔سب سے اہم بات یہاں پر صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔سردی کی سوغات مچھلی کی مختلف اقسام بھی یہاں پر دستیاب ہیں۔کوالٹی اور بہترین سروسز فراہم کرنے پر پاک مات کے بانی الطاف حسین کو بہت اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔
مصالحہ جات پاک مات میں گوشت کے علاوہ اپنے کسٹمرز کے لیے دیگر اشیاء بھی فراہم کررہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے مشہور برانڈز کا آٹا اور مصالحہ جات شامل ہیں آپکو یہاں سے فش۔قورمہ۔کڑائی ۔بریانی۔تیکہ اور نہاری سمیت دیگر مصالحہ جات ملے گئے جو پاکستان اور بھارت کے بڑے برانڈز جن میں شان۔لزیزہ۔نیشنل۔اور سندھی بریانی جبکہ بھارت کے ٹی آر ایس اور ایم ڈی ایچ کے مصالاجات شامل ہیں۔اس کے ساتھ روح افزاء شربت۔مختلف جوسز اور سوسز بھی آپکو پاک مات سے مل سکتی ہیں۔برصغیر سے تعلق رکھنے والوں کی سب سے زیادہ پسندید چیز آچار ہے تقریب تمام اچھے برانڈز کا ہر قسم کا اچار یہاں دستیاب ہے۔دالیں ہماری غذا کا اہم جز ہے لحاظ پاک مات اپنے کسٹمرز کے لیے اعلی معیار کی دالیں بھی فراہم کررہا ہے  اس کے علاوہ چاول کی مختلف اقسام بھی یہاں پر دستیاب ہیں جن پاکستان اور بھارت کے تمام بڑے برانڈز شامل ہیں جو مناسب قیمت پر آپ حاصل کرسکتے ہیں۔
سبزی اس کے ساتھ ساتھ تمام قسم کی تازہ سبزیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کی پسندیدہ بھنڈی ۔کریلے اور دیگر سبزیاں شامل ہیں پاکستانی سبز مرچ بھی خصوصی طور پر یہاں سے ملے گی۔اس کے علاوہ ہر کوئی اپنے وطن کے حالات کے بارے میں جانا چاہتا ہے لحاظ اس رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے پاک مات پر آپکو ہفت روزہ اخبار جہاں بھی دستیاب ہے جس میں آپ ہفتہ بھر میں پاکستان میں ہونے والے واقعات سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاءضرویہ آپ یہاں سے مناسب قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں۔پاک مات کا اپنے کسٹمرز کئ ساتھ 40 سال کا یہ سفر آج بھی رواں دواں ہے ۔جس نیک مقصد کو لے اس کو شروع کیا گیا تھا پاک مات آج بھی اس پر کارفرما ہیں یہ وجہ ہے کہ لوگ نسل در نسل یہاں سے خریدی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں