پاک فضائیہ نے اپنی برتری برقرار رکھی،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہوگی:شیخ رشید احمد

پاک فضائیہ نے اپنی برتری برقرار رکھی،بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ہوگی:شیخ رشید احمد

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ اگربھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو یہ آخری پاک بھارت جنگ ہوگی اورخطے کے ممالک بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گے ، وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہترین بیان دیا،پاک فضائیہ نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے،ریلوے میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  پاک فضائیہ نے 1965ء میں بھی اپنی برتری برقرار رکھی،بھارت میں کل خوشیاں منائی جارہی تھیں مگر آج وہ خاموش ہوگئے ہیں،پاکستان جنگ نہیں چاہتا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہترین پریس کانفرنس کی ہے،فوجی جنرل کی باتیں بھارت کو سمجھنی چاہئیں، اگربھارت حماقت سے باز نہ آیا اورمودی نے جنگ کی تو اس کے اثرات عالمی جنگ سے بھی  زیادہ خطرناک ہوںگے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے پاکستان ہے توہم ہیں،ہماری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران نے بھی اچھی بات کی ہے کہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر اس کو ختم کرنا کسی کے بس میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایک اعلیٰ سطح کی وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، اس میں بھی کہا گیا ہے کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے ،اگر یہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری جنگ ہوگی اور اس کے اثرات پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہیں گے،پڑوسی ممالک بھی اس کی ہولناکی سے بچ نہیں سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں  ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تاہم معمول کا آپریشن جاری ہے، ہم فوج کی مدد کیلئے ہر وقت تیارہیں  جبکہ ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں