پاکستان کے سب سے بڑے رضاکار عبدالستار ایدھی کا انتقال

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے کے بانی عبدالستار ایدھی کی وفات کی خبروں کو بیرون پاکستان بھی نمایاں جگہ دی گئی ہے۔
عبدالستار ایدھی کی عمر اٹھاسی برس تھی اور وہ طویل عرصے سے گردے فیل ہونے کے مرض میں مبتلاء تھے۔عبد الستار ایدھی کا ادارہ ایدھی سینٹر کے تحت کئی فلاحی ادارے ہسپتال،لا وار ث بچوں کے گھر اور قانونی مدد کے ادارے کام کر رہے تھے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے عبالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور ان کی وفات پر پورے ملک میں سوگ منایا گیا۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی پوری زندگی لا وارث لوگوں کی مدد کے لیے وقف کر دی تھی۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے انسانیت کا سب سے بڑا ہمدرد کھو دیا ہے۔
SOURCE/NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں