پاکستان کے خلاف چین جانے والے بھارتی وزیر خارجہ کوکس طرح منہ کی کھانا پڑی ؟ شاہ محمود قریشی نے اندر کی بات بتادی

پاکستان کے خلاف چین جانے والے بھارتی وزیر خارجہ کوکس طرح منہ کی کھانا پڑی ؟ شاہ محمود قریشی نے اندر کی بات بتادی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ میں پاکستانی قوم کومبارک باد دیتاہوں کہ میرے چین جانے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ بھی چین گئے اور ہمارے خلاف بھارتی وزیرخارجہ نے چین میں د و دلائل دیئے ، ان کی پہلی د لیل یہ تھی کہ ہمارا آئین ہے ، ہم نے تبدیلی کی اور اس پر پاکستان کیوں سیخ پاہے؟دوسری دلیل یہ دی گئی کہ یہ تبدیلی ہم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے کی ہے ، بھارت کے ان دونوں دلائل کو مسترد کردیاگیا ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کے فیصلوں کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، اجمیر شریف کے سجادہ نشین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وہ خود کو بھارت میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کومبارک باد دیتاہوں کہ میرے چین جانے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ بھی چین گئے اور ہمارے خلاف بھارتی وزیرخارجہ نے چین میں د و دلائل دیئے ، ان کی پہلی د لیل یہ تھی کہ ہمارا آئین ہے ، ہم نے تبدیلی کی اور اس پر پاکستان کیوں سیخ پاہے؟دوسری دلیل یہ دی گئی کہ یہ تبدیلی ہم نے مقبوضہ کشمیر کی بہتری کیلئے کی ہے ، چین نے بھارت کے ان دونوں دلائل کو مسترد کردیاگیا ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیاہے ، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں مسلمان ، عیسائی اوردلت عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کو پاکستانی قوم نے مسترد کردیاہے ، مقبوضہ کشمیر کوعالمی برادری نے متنازعہ علاقہ تسلیم کیاہے ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکو 14دن ہوگئے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا ، بھارت کا کشمیر سے متعلق اقدام غیر آئینی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں