پاکستان کی کم سن ترین کہانی کار فاطمہ زہرا ہاشمی کی کتاب ”کیا نام ہے ؟



پاکستان کی کم سن ترین کہانی کار فاطمہ زہرا ہاشمی کی کتاب ”کیا نام ہے ؟”منظر عام پر آگئی۔۔۔
کہانیوں پر مشتمل کتاب کی اشاعت معمول کا واقعہ ہے۔لیکن گزشتہ دنوں پاکستان کی کم سن ترین کہانی کار فاطمہ زہرا ہاشمی کی کتاب ”کیا نام ہے ؟”منظر عام پر آئی ہے۔ ساڑھے نو سالہ فاطمہ زہرا ہاشمی پاکستان کی کم سن ترین کہانی کارہ ہیں۔وہ پانچویں کلاس کی طالبہ ہیں اور چشمہ بیراج میانوالی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ”کیا نام ہے؟” فاطمہ زہرا ہاشمی کی اختصار سے بیان کردہ 10کہانیوں پر مشتمل مجموعہ ہے۔ جو کانٹینینٹل سٹار لاہور پبلشرز نے شائع کیا ہے۔ فاطمہ زہرا ہاشمی کی کہانیوں کے موضوعات اور کردار حقیقت کی دنیا سے جڑے ہیں۔یعنی یہ طلسماتی یا جادوئی کہانیاں نہیں بلکہ یہ اس دھرتی کی کہانیاں ہیں جہاں کہانی کارہ نے آنکھ کھولی۔چند کہانیاں ”پچھتاوا،ڈاک چچا،رونا نہیں،میری ماما،بھوری گائے بہت دلچسپ ہیں۔دوران مطالعہ تازگی کا احساس ہوتا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان میں بچوں میں 10 سالہ ماہ نور علی بھکر کا ”مری کی سیر” پر مشتمل سفرنامہ اور 11 سالہ فاطمہ تحریم کراچی کی نظموں پر مشتمل کتابیں منظر عام پر آئی ہیں۔

2 تبصرے ”پاکستان کی کم سن ترین کہانی کار فاطمہ زہرا ہاشمی کی کتاب ”کیا نام ہے ؟

اپنا تبصرہ لکھیں