پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کاسلسلہ شروع کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کاسلسلہ شروع کردیا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کےلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتدائی طورپر شارجہ میں ہونے والے 13 میچزکی آن لائن ٹکٹوں فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے ،اس سلسلے کا پہلامیچ 28فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلییڈرز ،جبکہ آخری 2میچز 15مارچ کوپشاور زلمی اور کراچی کنگز , اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلییڈرز کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال شارجہ میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کا فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اس سے قبل تصدیق کر چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کاآغاز 22فروری سے دبئی میں ہوگا جبکہ اس کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہوگا

اپنا تبصرہ لکھیں