پاکستان کا وہ شہر جہاں روٹی کی قیمت 30روپے کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں روٹی کی قیمت 30روپے کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا

کوئٹہ میں کراچی سے آنے والے چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور 10کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق آٹا مہنگا ہونے پر کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بھر میں تندور بند کردیے ہیں۔ نانبائیوں کا کہنا ہے کہ 320گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں، قیمت 30 روپے کرنے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں