پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کاروبار اور ترقی کا سفر

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کاروبار اور ترقی کا سفر

رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کسی بھی سرمایہ کاری کے حامل کاروبار کی طرح انتہائی پیچیدہ سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس میں سرمایہ کار کے لئے پراپرٹی کی قیمتوں اور ممکنہ منافع کا اندازہ لگانا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے سرمایہ کار کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں جاری قیمتوں کے صحیح اعدادوشمار تک رسائی نہایت ضروری ہوتی ہے جو کہ پاکستان کی حد تک ایک مشکل کام ہے۔ کیونکہ یہاں پر پراپرٹی کے شعبے کا سب سے بڑا مسئلہ مستند معلومات تک آسان رسائی ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی میں جدت اور پراپرٹی پورٹلز کی آمد نے ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے، اور زمین ڈاٹ کام (آغاز 2006) جیسی ویب سائٹس نے قومی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو نئے دور سے متعارف کرایا ہے۔

لیکن ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے، اور اس مقصد کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر پراپرٹی سیکٹر میں جائیدادوں کے کاغذات کی تصحیح کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ حکومتی اقدامات کی بدولت نہ صرف پراپرٹی کی قانونی دستاویزات درست ہوں گی بلکہ پراپرٹی کی خصوصیات پر مبنی قیمتوں کے جامع اعداد و شمار بھی مرتب کئے جا سکیں گے۔

انٹر نیٹ اور پراپرٹی سیکٹر

دور جدید میں اکیسویں صدی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت پیدا کرنا اب مزید ضروری ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں روایتی طرز کی جگہ جدید طرز پر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد سے چند ضروری عوامل پر توجہ دی جا سکتی ہے۔

جیسا کہ:

قیمتوں میں شفافیت

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی درست معلومات تک رسائی

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے عمومی رجحان

شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام

پراپرٹی فروخت کرنے کے لئے جدید ذرائع کا استعمال

قیمتوں میں شفافیت

اگر آپ کسی پراپرٹی کو خریدنا یا فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس کی قیمت کا درست اندازہ لگانے کے لئے انٹرنیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ کی مدد سے رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں شفافیت کے رجحان سے حقیقی خریدار، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سمیت اس شعبے سے منسلک دیگر افراد کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے۔

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی درست معلومات تک رسائی

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے لئے اس مارکیٹ کی درست معلومات تک رسائی انتہائی ضروری ہے، یہ جاننا بھی ضروری ہوتا ہے کہ کس منصوبے میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں؟ کس منصوبے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں؟ یہ تمام تر معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حتمی فیصلہ ممکن ہو پاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے انٹر نیٹ کی مدد سے بھی اس مارکیٹ کی عمومی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔  اگر انٹر نیٹ کے ذریعے معلومات تک رسائی کی بات کی جائے تو اس کے لئے سب سے مستند اور مؤثر ذریعہ زمین ڈاٹ کام  جیسے آن لائن پراپرٹی پورٹلز ہیں۔ بلاشبہ زمین ڈاٹ کام نے اپنے پورٹل پر مستند معلومات کا ذخیرہ فراہم کر رکھا ہے جس کی مدد سے اس شعبے میں نئے آنے والے کاروباری حضرات یا عام شہری بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کے پورٹل پر پراپرٹی کی معلومات کے ساتھ ہی مارکیٹ میں جاری رجحانات پر مبنی تجزیے بھی فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ زمین فورم کے عنوان سے ہر خاص و عام سمیت اوور سیز پاکستانی پراپرٹی سے متعلق ہر طرح کا سوال پوچھ سکتے ہیں۔ اس لئے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ زمین فورم رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی عمومی تصویر عوام تک پہنچانے جیسی ایک نہایت اہم ذمہ داری نبھارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں