پاکستان ملت اکیڈمی ناروے کی جانب سے اپیل

Ch. Khalid Khatana. AIOU and Gujrat Media. 10.03.2014
ربّ زدنی علما
اے ہمارے رب ہمارے علم میں اضافہ فرما
آسان اردو قاعدہ کے مصنف چوہدری محمد خالد کھٹانہ کی رفاعی تنظیم پاسبان ملت ناروے میں موجود دینی رفاعی سماجی ،فلاحی اور ثقافتی تنظیموں سے التماس کرتی ہے کہ آپ اپنے اپنے اداروں کے توسط سے اردو زبان کے اجراء کے لیے کوشش کریںاوراحکام بالا سے اردو زبان کی اہمیت کو باور کراتے ہوئے اسکولوں میں اس کو رائج کرنے کی کوشش کریں۔والدین اور بچوں کے درمیان رشتہ مضبوط رکھنے کے لی ے ہمادری زبان کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ہمارا آبائی تعلق پاکستان سے ہے۔پاکستان کی ثقافت اور اردو ادب سے ہمارا رشتہ آنے والی نسلوں میں اردو زبان کی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہو رہا ہے۔دینی تعلیم کے حوالے سے بھی اردو زبان کو سمجھنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔دین سے افادیت صرف مادری زبان سے ہی وابستہ ہے۔یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ دو یا دو سے ذائد زبانوں پر عبور رکھنے والے طلباء تعلیمی میدان میں بھی نمایاں مقام بنا لیتے ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے آسان اردو قائدہ کی منظوری کے بعد اب آن لا ئن تعلیم کی سہولت سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔عنقریب یہ پروگرام بھی یونیورسٹی کے تعاون سے متعارف کرایا جائے گا۔آپ اپنے گھروں میں بھی دس پندرہ بچوں کی کلاسیں منعقد کر سکتے ہیں۔مساجد میںبچوں کو ہفتہ میں دو مرتبہ ایک ایک گھنٹے کی اردو کلاسز کا انعقاد کرتے ہوئے مادری زبان کے ساتھ مستقل رشتہ جوڑ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں