پاکستان عوامی تحریک کاسانحہ ماڈل ٹائون اور جعلی رپورٹ کے خلاف اوسلو میں پاکستان ایمبیئسی کے سامنے احتجاج

pro 4

pro 5

pro 6اوسلو(عقیل قادر) پاکستان عوامی تحریک ناروے نے سانحہ ماڈل ٹائون کو ایک سال گذر جانے کے باوجود متاثرین ماڈل ٹائون کو انصاف نہ ملنے پر اور حکومت پنجاب کی اپنی مرضی کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف اوسلو میں پاکستان ایمبیئسی کے سامنے زبردست پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور پنجاب حکومت اور میاں نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی اور متاثرین ماڈل ٹائون کے لیے ارباب اختیار سے انصاف کی اپیل کی۔ منہاج القرآن ناروے کے قائدین جن میں علامہ نور احمد نور، علامہ اقبال فانی، علامہ نصیر نوری نے احتجاجی شرکاء سے خطاب کیا اور ایک سال گذر جانے کے باوجود انصاف نہ ملنے پر حکومت پاکستان کی شدید مذمت کی۔ احتجاج میں پاکستان عوامی تحریک ، منہاج القرآن و ویمن لیگ ، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ق ، مجلس وحدت المسلمین کے علاوہ دیگر تنظیمات کے کارکنان نے بھی ماڈل ٹائون کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

pro 7pro 2

اپنا تبصرہ لکھیں