پاکستانی فوج نے ہمارے ڈرونز مار گرائے ، بھارتی آرمی چیف کا اعترف

ھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے لائن آف کنٹرول پر ڈرون کے ذریعے جاسوسی کرنے اور پاک فوج کی طرف سے ان ڈرونز کو مار گرائے جانے کا اعتراف کر لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بپن راوت نے کہا بھارتی فوج پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کرتی رہتی ہے ۔انہوں نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ بھارت نے چند روز قبل جاسوسی کے مقصد کی خاطر ایل او سی پر2ڈرون کوآڈ کاپٹرز بھیجے تھے، پاکستان کی جانب سے ان دونوں کو سرحد پر مار گرایا گیا ۔ بھارت یہ جانتے ہوئے کہ پاکستانی علاقے میں سرحد کے ساتھ شہری آبادی موجود ہے اس کے باوجود ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کے دو جاسوس ڈرونز مار گرائے تھے اور ڈی جی آئی پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک تو دور کی بات ہم بھارتی کوآڈ کاپٹرز کو بھی ایک انچ پاکستانی سرحد پر آنے نہیں دیتے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں