پاکستانسکا فریننگ کے زیر اہتمام اسٹاک ہوم میں نماز عید

پاکستانسکا فریننگ کے زیر اہتمام اسٹاک ہوم میں نماز عید

سٹاک ہوم(عارف کسانہنامہ نگار) پاکستانسکا فریننگ کے زیر اہتمام فتیا میں نمازِ عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد اہل بیت کے خطیب سید ہادی حسن نے کہاکہ عید کو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کے اسوہ کی روشنی میں منایا جائے ادر زندگی کے ہرشعبہ میں دینی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔سیکولرازم میں مذہبی رسوم پر عمل کیا جاسکتا ہے مگر اسلام مذہب نہیں بلکہ دین ہے اور یہ امن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے ملالہ کے جذبہ اور قربانی کو سراہتے ہوئے اُس کی مکمل تائید کی اور اُسے سی آئی اے کی ایجنٹ قرار دینے والوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ نے وہی کہا ہے جو ہمارا دین کہتا ہے اور اس پر حملہ کرنے والے ظالیمان ہیں۔ سید ہادی حسن نے کہا کہ تبلیغ کے نام پر لوگوں کو عملی زندگی سے دور کیا جارہا ہے ۔ نوجوانوں کے ہاتھوں میں تسبیح دیکر اور انہیں مسجد کے اندر بیٹھاکر گویا نشہ دیا جارہاہے۔اسلام دشمن قوتیں اور زونسٹ یہی چاہتے ہیں کہ مسلمان مذہبی رسوم میں مبتلا رہیںاور عالم کفر اُن پر حکمرانی کرتا رہے اس لیے آج ابراہیمی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں