پانچ ماہ کی بچی پتھر میں تبدیل ہونے لگی

پانچ ماہ کی بچی پتھر میں تبدیل ہونے لگی

 برطانیہ میں پیدا ہونے والی ایک بچی کا جسم آہستہ آہستہ پتھر بننے لگا۔

لیکسی روبنز کی پیدائش 31 جنوری کو ہوئی تھی اور وہ عام بچوں کی طرح نارمل ہی تھی تاہم اس کے پاؤں کے پنجے بڑے تھے اور وہ اپنے انگوٹھوں کو حرکت نہیں دے سکتی تھی۔ بچی کے ہر طرح کے چیک اپ کرائے گئے لیکن اس کی بیماری سمجھ میں نہیں آئی ۔ آخر کار اپریل میں ایکسرے ہوئے تو پتہ چلا کہ وہ ایک انتہائی نایاب بیماری فائبرو ڈسپلازیا اوسیفیکنز پروگریسو (ایف او پی) نامی بیماری میں مبتلا ہے جو 20 لاکھ میں سے ایک بچے کو لاحق ہوتی ہے۔

اس بیماری میں بچوں کے پٹھے ہڈیوں میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کا جسم پتھر کا بننا شروع ہوجاتا ہے۔ اس بیماری کے علاج کے حوالے سے کوئی باضابطہ تحقیق موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ایف او پی میں مبتلا لوگوں کی زندگی 20 سے 40 سال تک ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں