پاسپورٹس کی تازہ رینکنگ جاری،پاکستانی پاسپورٹ کا کونسا نمبر ہے ؟ آپ بھی جانیں

پاسپورٹس کی تازہ رینکنگ جاری،پاکستانی پاسپورٹ کا کونسا نمبر ہے ؟ آپ بھی جانیں

بین الاقوامی ادارے ’ ہینلے‘ نے 192 سے زائد ممالک کی پاسپورٹ رینکنگ جاری کی ہے۔

تازہ رینکنگ کے بعد جاپان کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر ہے ،جبکہ پاکستان پاسپورٹ104 سے  107ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔فہرست کے مطابق سنگاپور دوسرے، جرمنی، جنوبی کوریا تیسرے، فن لیڈن، اٹلی، برطانیہ  اور امریکہ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔چاپان کے پاسپورٹ کے حامل افراد 193 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں اسی طرح سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل شہری 192، جنوبی کوریا وار جرمنی کے 191، اٹلی ،  فن لینڈ ، اسپین، لیوگژیم برگ کے پاسپورٹ حامل افراد 190 شہروں کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں جبکہ ڈنمارک اور آسٹریا کے پاسپورٹ حامل شہری 189 ممالک بغیر اجازت کے جاسکتے ہیں۔

انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ 107ویں نمبر پر پہنچ گیا، گزشتہ سال پاکستان 104نمبر پر تھا۔پاکستان کی رینکنگ میں تین درجے تنزلی ہوئی ہے۔ انڈیکس میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نام شامل ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو بغیر ویزہ کے 32 ممالک میں جانے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں