پادریوں کی ہم جنس پرستوں کی چرچ میں شادی سے انکار

پادریوں کی ہم جنس پرستوں کی چرچ میں شادی سے انکار

سوموار کے روز حکومت کی جانب سے ہم جنس پرستوں کو چرچ میں شادی کی اجازت دے دی گئی۔لیکن پادریوں کی اکثریت نے انکار کر دیا ہے۔ان کے نزدیک شادی صرف ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی ہونی چاہیے۔
پادری داگ Dag 216ivind 216stereng اوئی وند نے چرچ کو اس وجہ سے چھوڑدیا ہے۔ جبکہ نارویجن اخبار استوانگر آفتن بلاد کے مطابق دوسرے چرچوں میں بھی پادریوں کی اکثریت نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو چرچ میں کرنے کی مخالفت کی ہے۔
چرچ کے اجلاس میں پادریوں کو اس بات کی اجازت دی گئی تھی کہ وہ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ ان کے چرچ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی اجازت دی جائے یا نہیں۔دوسری طرف ہم جنس پرستوں کو بھی یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ جس چرچ میں چاہیں شادی کر سکتے ہیں۔جبکہ ایک پادری شیل Kjell B248rge نے اخبار سے کہا ہے کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت چرچ میں دی جائے۔
استوانگر میں چار پادریوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی چرچ میں کرنے کی حامی بھری ہے۔انکا کہنا ہے کہ اس وجہ سے ہمارے چرچ میں بہت ذیادہ رش ہو گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں