پائلٹ بن کر جہازوں میں سفر کرنے والا نوسرباز پکڑا گیا، طریقہ واردات بھی انتہائی حیران کن

پائلٹ بن کر جہازوں میں سفر کرنے والا نوسرباز پکڑا گیا، طریقہ واردات بھی انتہائی حیران کن

بھارت میں ایک شخص کئی سال سے ایسے طریقے ہوائی جہازوں میں مفت سفر کرتا رہا کہ سن کر حیرت گم ہو جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راجن محبوبانی نامی یہ شخص خود کو پائلٹ ظاہر کرتا۔ پائلٹ کی وردی پہن کر آتا اور کسی بھی پرواز میں سوار ہو کر بھارت کے اندر اسے جہاں جانا ہوتا چلا جاتا۔ گزشتہ دنوں وہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کلکتہ کی ایک پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

جب اس شخص سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے قبل جعلی پائلٹ بن کر 15بار ہوائی جہاز میں سفر کر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق راجن نئی دہلی کے نواحی علاقے ویسنت کنج کا رہائشی تھا۔ اس نے بنکاک سے لوفتھانسا ایئرلائنز کے پائلٹ کا جعلی آئی ڈی کارڈ خریدا تھا اور اس کے ذریعے اب تک مختلف ایئرلائنز کو دھوکا دے کر ان کی پروازوں پر سفر کر رہا تھا۔ زیادہ تر اس نے دہلی اور کلکتہ کے درمیان سفر کیا۔ اس نوسر باز کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جو اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں