ٹی بیگز‎

وسیم ساحل
ٹی بیگز کا استعمال چائے بنانے کے لیےہوتا ہے۔ استعمال کےبعد ٹی بیگز بے کارسمجھ  کر پیھنک دیا جاتا ہے۔  اسکے مزید کیا استعمال ہو سکتے ہیں۔ آئیےہم آپ کومفید معلومات بتاتے ہیں

 آپ استعمال شدہ ٹی بیگز سے گھر کی کئی اشیاءصاف کر سکتے ہیں۔
میز، شیشہ اور کھڑکیاں صاف کرنا ہوں تو یہ طریقہ آزماکر دیکھیں۔
اکثر لوگوں کو کیل مہاسے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے ۔ اگر آپ استعمال شدہ ٹی بیگز(بالخصوص گرین ٹی والے) کو کیل مہاسوں پر ملیں تو آپ کو ان سے نجات مل سکتی ہے۔

اگر کھانا پکانے کے دوران آپ کو گوشت کی سختی یا خشکی کا مسئلہ درپیش ہو تواس میں استعمال شدہ ٹی بیگ ڈالیں ۔گوشت کو اس سے ’میری نیٹ ‘کریں۔

اگر آپ اپنی جرابوں کی بدبو یا الماری میں تازہ خوشبو چاہتے ہیں تو وہاں استعمال شدہ ٹی بیگ کو خشک کر کے اس جگہ رکھیں جہاں سے بو آتی ہو۔ کچھ ہی دیر میں وہاں سے خوشبو آنے لگے گی جو کہ دیرپا بھی ہوگی۔
آپ استعمال شدہ ٹی بیگ کو کھول کر اس میں موجود پتی کو اگر پودوں میں ڈال دیں تو ان کی نشوونما میں یہ اہم کردار ادا کرے گی۔
اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر ٹی بیگ لگانے سے چھالے نہیں بنیں گے اور جلد آرام بھی آجائے گا۔
اگر آپ استعمال شدہ ٹی بیگ کو ٹھنڈا کر لیں اور اسے آنکھ پر دو منٹ تک رکھیں تو آپ کی آنکھوں کی سرخی ٹھیک ہوجائے گی۔
چائے کے انٹی آکسیڈنٹس منہ کے چھالوں کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ اگر آپ ٹی بیگز کو منہ میں ان چھالوں پر لگائیں تو بہت جلد آپ کو ان سے آرام آنا شروع ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں