ٹویٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

ٹویٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

 سماجی رابطے  کی ویب سائٹ  ٹویٹر نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ٹویٹر نے دو ماہ قبل اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو رومز بنانے کی سہولت متعارف کرائی، جو پہلے اینڈرائیڈ  پھر آئی فون صارفین کے لیے پیش کی گئی۔اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے، جس میں اسپیس بنانے والا ہوسٹ جبکہ 8 افراد اجازت کے بعد بیک وقت مائیک استعمال کرسکتے ہیں۔

 نئے فیچر کے تحت اب  اسپیس بنانے اور استعمال کرنے والے صارفین کو نئی سہولت میسر آئے گی۔جس کے تحت وہ آڈیو روم کو اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت پر شیڈول کرسکتے ہیں۔ میزبان کو اس اسپیس کا عنوان اور تفصیلات  تبدیل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں