ٹورونٹو میںکراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا یادگار اردو فیسٹول

جامعہ University Of Karachi
کراچی Graduates Forum Canada
(فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا )
پاکستان کے مہمان خلیل نینی تال والاکی صدارت میں کتاب کا اجراء اور تسلیم الٰہی زلفی کی صدارت میں مشاعرہ
ٹورونٹو میں پاکستان کے کونسل جنرل محمد نفیس زکریانے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی

 

taslim 3

taslim 1

taslim ilahi

ٹورونٹو (خصوصی رپورٹ) شمالی امریکہ کے فعال علمی’ ادبی اور سماجی ادارہ کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تسلیم الٰہی زلفی کے زیرِ اہتمام ٹورونٹو میں ایک یادگار اردو فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ہمیشہ کی طرح شہر بھر کے تمام معروف اہلِ قلم اور صاحبِ ذوق خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس اردو فیسٹول کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر شمالی امریکہ کے معروف شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف صالح اچھا کی تازہ تصنیف ”دیدۂ حیراں” کی تقریبِ اجراء بھی منعقد کی گئی’جس کی صدارت پاکستان سے تشریف لانے والے مہمان خلیل احمد نینی تال والا نے فرمائی اور مہمانِ خصوصی ٹورونٹو میں پاکستان کے کونسل جنرل محمد نفیس زکریا اورNED یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منیر حسن’ نیز ڈپٹی کونسل جنرل پاکستان اصغر علی گلوتھے۔جبکہ صاحبِ کتاب کو خراجِ تحسین پیش کرنے والوں میںنسرین سید’درخشاں صدیقی’ اسماء وارثی’رحمان خاور ‘تسلیم الٰہی زلفی’محمد نفیس زکریا اور خلیل احمد نینی تال والا شامل ہیں۔خورد و نوش کے وقفۂ ضیافت کے بعدشاندار محفلِ مشاعرہ تسلیم الٰہی زلفی کی صدارت میں منعقد کی گئی جس کے مہمانانِ خصوصی رحمن خاور اور صالح اچھا تھے اور نظامت کے فرائض نسرین سید نے انجام دیئے۔اپنا کلام پیش کرنے والے شعراء کرام میں: نسرین سید’قدرت اللہ عدنان’ طیب رضائ’ عبدالحمید حمیدی’ محمود ناصر’ عبدالحئی بشارت’ بشارت ریحان’ نثار باجوہ’اظہر علی خان آزاد’ فاطمہ زہرہ جبیں’ کفیل احمد’ غزالہ شاہین’ کاظم واسطی’ محمد علی وفا’ سلمان اطہر’ جمال انجم’ جنید اختر’سیما نقوی ‘گوہر امروہوی’اثر اکبر آبادی ‘خالد رئوف قریشی’ اسماء وارثی’ درخشاں صدیقی’ صالح اچھا’ انصر رضاء ‘رحمن خاور اور صدرِ مشاعرہ تسلیم الٰہی زلفی شامل ہیں۔جامعہ کراچی فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا کی ان بلا ٹکٹ تقریبات کے اختتام پر فورم کے سربراہ نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکائے محفل کی آمد’ فورم کے ڈائریکٹرز اور طاہر ہال کی انتظامیہ کے پرخلوص تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اس طرح شام چھ بجے شروع ہونے والی اس تقریب کا خوشگوار اختتام رات ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔
٭٭٭
رپورٹ: نصیر الدین (ڈائریکٹر انفارمیشن )
فون نمبر: 416 742 7398

اپنا تبصرہ لکھیں