ٹوتھ برش کرتی 5 سالہ بچی نے اپنے گلے میں سوراخ کردیا، وہ بات جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

ٹوتھ برش کرتی 5 سالہ بچی نے اپنے گلے میں سوراخ کردیا، وہ بات جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

امریکہ میں گزشتہ دنوں ایک 5سالہ بچی ٹوتھ برش منہ میں لیے بیڈ پر چھلانگیں لگا رہی تھی کہ نیچے گر گئی اور اس کے ساتھ ایسا خوفناک کام ہو گیا کہ سن کر والدین کبھی دانت برش کرتے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر ویسٹ ویلی سٹی میں پیش آیا جہاں سیلسٹی گریونمیئر نامی یہ بچی اور اس کا دو سالہ بھائی میتھیو دانت برش کرتے ہوئے بیڈ پر اچھل کود بھی کر رہے تھے جب سیلسٹی گر گئی اور برش اس کے گلے میں لگنے کے باعث گلے میں ایک انچ کا سوراخ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے باپ مائیکل اور والدہ وکٹوریا نے اس کی چیخیں سنیں تو بھاگے ہوئے گئے اور دیکھا کہ بچی خون میں لت پت ہو چکی تھی۔ سیلسٹی کو انہوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 2گھنٹے سے طویل آپریشن کرکے سوراخ کو ٹانکے لگا کر بند کیا۔ اب بچی روبہ صحت ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اب بچی کو بولنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس افتاد کے بعد مائیکل کا کہنا تھا کہ ”میں والدین کو نصیحت کروں گا کہ بچوں کو کبھی بھی منہ میں کوئی چیز لے کر اچھل کود نہ کرنے دیں۔ اس سے ناقابل تلافی نقصان بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ ہماری بچی کے ساتھ ہوا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں