ٹماٹر پیاز کی بھاجی بنانے کی ترکیب

ٹماٹر پیاز کی بھاجی بنانے کی ترکیب

اجزاء

تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

زرد ثابت سرسوں ایک چائے کا چمچ

کالی ثابت سرسوں آدھا چائے کا چمچ

پیاز، کٹی ہوئی دو سے تین عدد

ٹماٹر کٹے ہوئے دو سے تین عدد

نمک حسبِ ذائقہ

ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ

دھنیا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ

دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیبسب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں کالی اور زرد سرسوں کے دانے ڈال کر بھونیں۔ اب اس میں پیا زڈالیں اور بھونیں پھر اس میں ٹماٹر شامل کریں اور تین منٹ تک اچھی طرح چمچ چلائیں۔ اب اس میں نمک ڈالیں پھر ہلدی، لال مرچ، پسا ہوا زیرہ اور دھنیا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس پر ڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔ اب اس پر دھنیا چھڑک کر سجا لیں۔ مزیدار ٹماٹر پیا زبھاجی تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں