ٹائر فراہم کرنے والی کمپنی نے پی آئی اے کے ساتھ فراڈ کر دیا

ٹائر فراہم کرنے والی کمپنی نے پی آئی اے کے ساتھ فراڈ کر دیا 

ایف آئی اے نے پی آئی اے کے ساتھ فراڈ کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرو¿ف کے مطابق طیاروں کے ٹائر فراہم کرنے والی کمپنی پر پی آئی اے کے ساتھ 2 لاکھ ڈالر کے فراڈ کا الزام ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 2008 سے 2017کے فارنزک آڈٹ کے دوران پتہ چلا کہ ایویان ایرو نامی کمپنی نے بغیر مال دیے تقریباً 2 لاکھ ڈالر پی آئی اے سے وصول کرلیے۔تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین پی آئی اے نے ایویان ایروکمپنی کو بطور وینڈر ان لسٹ کیے جانے کی منظوری دی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کاکہنا ہے ادارے کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں کا تعین بھی کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں