٦سال کی عمر میں ناظرہ قرآن مکمل

دیوریا پریس ریلیز
chai sal ki bachi
مدرسہ عربیہ انجمن اسلامیہ مدنپور دیوریا میں قاری شمشیر احمد کی نگرانی میں ٦ سال کی بچی ارم نصرت بنت مولانا وارث علی ندوی نے قرآن پاک کا ناظرہ مکمل کر لیا ہے۔اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسہ کے ناظم اعلیٰ ظفر اللہ خاں نے کہا کہ ٦ سال کی عمر میں قرآن پاک کا مکمل کر لینا ایک عظیم سعادت ہے۔انہوں نے کہا کہ مدرسہ عربیہ انجمن اسلامیہ ١١٣ سال سے درس وتدریس کا کام انجام دے رہا ہے اور اس کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ مسلم بچے دینی تعلیم حاصل کریں اور آج بھی اسی سمت میں جدوجہد کر رہا ہے۔اس موقع پر مدرسہ کے تمام اساتذہ نے بچی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے نیک مستقبل کے لئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں